بھٹکل:24/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینا وئیدیا انٹرنیشنل اسکول میں طلبا کے دادا ، دادی، نانا ،نانی کے لئےانوکھے طریقے سے ’’گرانڈ پیرنٹس ڈے‘‘ منایا گیا۔ سماجی کارکن ایس ایس کامت ، موظف صدر مدرسہ ونمالا ہیگڈے نے پروگرا م کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بینا وئیدیا ایجوکیشن ٹرسٹ کی ڈائرکٹر پشپالتا نے طلبا کے سامنے دادا، دادی ، نانا، نانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہمیشہ ان کی رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد بزرگوں کے لئے مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ طلبا نے رقص کے پروگرام پیش کئے ۔ کے جی ہیگڈے نے استقبال کیا۔ کرشنا مورتی نے شکریہ اداکیا۔ طلبا سچن ، وردا، ارچنا نے نظامت کی۔